17 دسمبر 2011 - 20:30

کراچی ... کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران کئی افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔

ابنا: پولیس کے مطابق اورنگی ٹاوٴن کے علاقے کٹی پہاڑی پر مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا۔ جس کے دوران 14 افراد کو حراست میں لے کران کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ملزمان سے برآمد کیے جانے والے ہتھیاروں میں 12 ٹی ٹی پستول، ایک ریوالور اور ایک بندوق شامل ہے۔ سرچ آپریشن میں پولیس اور کمانڈوز کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ 
..............

/169